کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیئرمین پی اینڈ ڈی جنم شاہ، سیکریٹری وزیراعلیٰ رحیم شیخ اور سیکریٹری ورکس محمد علی کھوسو بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہا کہ حکومت سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چینی کمپنی کے ساتھ مختلف انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر کام کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی خواہش ہے کہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر لینڈ فل سائٹ، سالڈ ویسٹ منجمنٹ اور مختلف مواصلاتی منصوبوں پر بھی کام کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی بتایا کہ صدر آصف علی زرداری بہت جلد چین کا دورہ کریں گے اور اس دورے کے دوران کئی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مراد علی شاہ نے وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ کو ہدایت کی کہ وہ چینی کمپنی کے ساتھ مل کر منصوبوں کو جلد حتمی شکل دیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بورڈ آف ریوینیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بورڈ آف ریوینیو کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو اتنے چکر نہ لگوائیں اور تمام فیس کی ادائیگی آن لائن ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریوینیو آفس میں بینک کی سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور بائیومیٹرک کا عمل درخواست گزار کے ایک ہی وزٹ میں مکمل ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی ہدایت کی کہ سیلز سرٹیفکیٹ اور ای رجسٹریشن کے لیے ون ونڈو سسٹم بنایا جائے اور ریوینیو ایکٹ میں ضروری ترامیم کے لیے سمری طلب کی جائے۔ انہوں نے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو ایک دیہی اور ایک شہری علاقے کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دیا اور اس ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے 6 ہفتے کا وقت مقرر کیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ جن دیہوں کا ریکارڈ جل گیا یا ضائع ہوگیا تھا، ان کی ڈیجیٹلائزیشن فوراً شروع کی جائے اور مینوئل ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے سافٹ ویئر 2 ماہ میں تیار کیا جائے۔
پاکستان امریکہ کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے،ترجمان دفتر خارجہ
آزادی رہی اورنہ ہی صحافت ،26کروڑ پاکستانیوں میں سے بیس کروڑ صحافی ہیں،نجم سیٹھی








