دہلی فسادات کے دو روز بعد گھر سے نکلنے والے حافظ قرآن کی لاش نالے سے برآمد

0
60

دہلی فسادات کے دو روز بعد گھر سے نکلنے والے حافظ قرآن کی لاش نالے سے برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں مسلم کش فسادات کے دو روز بعد گھر سے نکلنے والے حافظ قرآن نوجوان کو قتل کر دیا گیا جس کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے

حافظ حمزہ انصاری میرٹھ کا رہائشی ہے اور دہلی میں اس کی دکان تھی وہ اپنے بہنوئی کے پاس رہائش پذیر تھا، دہلی فسادات کے دنوں میں اس نے دکان نہیں کھولی، دو روز بعد وہ گھر سے نکلا اسے بہنوئی نے روکا کہ حالات صحیح نہیں، داڑھی کی وجہ سے تمہاری جان کو خطرہ ہے لیکن وہ نہ رکا، دکان پر گیا لیکن واپس نہ پہنچا، آج اس کی لاش نالے سے برآمد ہوئی ہے.

حافظ حمزہ انصاری کی عمر 25 برس ہے،اس کے والد کا نام غیاث الدین ہے جبکہ وہ دہلی میں اپنے بہنوئی عارف کے پاس مقیم تھا اور ان کی رہائشگاہ مصطفیٰ آباد کی ترپال فیکٹری کی گلی میں ہے،چند دنوں بعد حافظ حمزہ کی شادی تھی لیکن اس کی موت کی خبر نے گھر میں غم بکھیر دیا.

حمزہ کے بہنوئی عارف کا کہنا ہے کہ وہ ٹوپی پہنتا تھا اور داڑھی بھی رکھے ہوئے تھا۔ اس وجہ سے میں نے حمزہ کو باہر نکلنے سے منع کیا، لیکن وہ نہیں مانا۔ اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا۔ ہم نے بہت ڈھونڈا لیکن نہیں ملا، ہمیں خدشہ تھا کہ اسے مار نہ دیا جائے اور پھر وہی ہوا کہ اس کی لاش ہمیں نالے سے ملی.

Leave a reply