دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ہے، ایک ایک روز میں لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں

بھارت میں کرونا سے اتنی اموات ہو رہی ہیں کہ لواحقین آخری رسومات ادا کرنے کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ایک خاتون ہیلتھ ورکرز کی کرونا سے موت کے بعد ہوا، جب خاتون ہیلتھ ورکرز کی کرونا سے موت ہوئی تو کسی شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کے لئے جگہ نہیں ملی جس پر بیٹے نے اپنی ماں کی لاش کو دو دن تک گھر میں رکھا

دہلی کے نتیش کمار کا کہنا ہے کہ اسکی ماں ایک ہیلتھ ورکر تھیں، کرونا سے موت ہو گئی لیکن دہلی کےکسی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا نہ ہو سکیں کہیں لکڑیوں کا مسئلہ تھا کہیں کچھ اور، اور اس طرح مجھے دو دن تک انتظار کرنا پڑا ،اس عرصے میں میں نے اپنی ماں کی لاش کو گھر میں رکھا اور دو دن بعد ایک عارضی شمشان گھاٹ میں اضافی پیسے دے کر آخری رسومات ادا کیں جو ایک پارکنگ میں بنایا گیا ہے

نتیش کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکر ہونے کے باوجود میری ماں کو دہلی کے ہسپتال میں بستر نہیں ملا پھر شمشان گھاٹ میں رسومات کے لئے جگہ نہیں ملی حکومت صرف دعوے کر رہی ہے باقی کچھ نہیں کر رہی

جیتندر سنگھ شنٹی جو شمشا گھاٹ میں کام کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں بنائے گئے اس عارضی شمشان گھاٹ میں 60 میتوں کی آخری رسومات ادا ہو چکی ہے ایسے حالات کا کوئی تصوربھی نہیں کر سکتا تھا ۔5 سال کے بچے 15 سال کے بچے اور 25 سال کے نوجوانوں کی آخری رسومات ہوتے وہ دیکھ رہے ہیں ،

دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

بھارت میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کتنے لوگوں کی موت ہوئی؟

Comments are closed.