دہلی میں کرونا سے سڑکوں پر لوگ مرنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچا دی،دہلی میں لوگ سڑکوں پر مرنے لھے، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی،

بھگت سنگھ فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ دہلی کے اندر آج وہ منظر آ چکا ہے جو کبھی اٹلی میں تھا ، لوگ سڑکوں پر مرے پڑے ہیں، دہلی میں کرونا سے برا حال ہے، گھروں میں سینکڑوں لوگ روز کرونا سے مر رہے ہیں اسکا کہیں نہیں بتایا جا رہا، شہید بھگت سنگھ کی ٹیم آخری رسومات کر رہی ہے، ہسپتال میں جاؤ تو بیڈ نہیں، بیڈ ملے تو آکسیجن نہیں، مئی جون میں جو کرونا کیسز تھے اس سے زیادہ اب ہیں، دہلی میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہئے، علاج نہیں مل رہا، لوگ احتیاط کریں، بازاروں میں مت جائیں، لاشوں کا انبار لگ رہا ہے

ایک ایک ڈرائیور دس دس لاشیں اٹھا رہا ہے،ہم شمشان گھاٹ میں لگے ہوئے ہیں جگہ نہیں، اصل لاشیں بہت زیادہ ہیں حکومت سرکاری اعدادوشمار وہ بتاتی ہے جو ہسپتالوں میں مرتے ہیں، گھروں میں مرنے والوں کا اعدادوشمار نہیں بتایا جاتا، دہلی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،آکسیجن نہیں، ہسپتالوں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیاہے، بہت بری حالت ہو سکتی ہے،سرکار کا فرض بنتا ہے کہ مریضوں کا علاج کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ،

کسی کی موت ہوتی ہے تو ایمبولینس بھی میسر نہیں، لوگ پرائیویٹ گاڑیوں پر لاشیں لے کر جا رہے ہیں، دہلی شہر میں یہ صورتحال ہے،

بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال دہلی میں بد سے بدتر ہوگئی ہے اور گجرات میں اس پر قابو نہ رہا ۔ تمام حکومتوں کو دسمبر میں بدترین حالات کے لئے تیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فاضل عدالت نے نشاندہی کی کہ کووڈ۔19 کے کیسوں میں ماہ نومبر میں یکایک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟ اقدامات میں کیا کمی ہے اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ۔

سپریم کورٹ نے دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک ہوتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبھی ریاستوں سے حالات کی رپورٹ طلب کی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کورونا پر از خود نوٹس لینے والے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک بھر سے کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کی خبر آرہی ہے ۔ پچھلے دو ہفتے میں دہلی میں حالات خطرناک ہوئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کورونا معاملے کی خطرناک شکل کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن اور اس کیلئے جاری اقدامات سے متعلق تازہ رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔

Comments are closed.