تلہ گنگ (شوکت ملک سے) الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ کی جانب سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ میں مریضوں کو کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع، ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر طیب خان نے کھانے کی فراہمی کا اغاز کیا، تفصیلات کے مطابق الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن تلہ گنگ کی جانب سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ کے وارڈ میں داخل مریضوں کیلئے دن کے کھانے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، اس عظیم کام کا آغاز ایم ایس سٹی ہسپتال ڈاکٹر طیب خان نے اپنے دست مبارک سے کیا اور مریضوں تک کھانا پہنچایا، اس موقع پر صدر الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن محمد کاشف بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر طیب خان نے الفلاح ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہا جبکہ مریضوں نے الفلاح اور اس کے معاونین کا دعائیہ کلمات کے ساتھ شکریہ ادا کیا۔

Shares: