ڈیلٹا ایئر لائن کے طیارے کا ٹائر پھٹنے سے دو افراد کی موت

0
91
delta air

ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کا ٹائرپھٹنے سے دو مزدور ہلاک ہو گئے ہیں، ایک مزدور کی شناخت جسم پر بنے ٹیٹو سے کی گئی

ڈیلٹا ایئر لائنز کے ایک کارکن جو اٹلانٹا میں ایئر لائن کا ٹائر پھٹنے سے مر گیا اس کو ایسی تباہ کن چوٹیں آئیں کہ اس کا جسم "ناقابل شناخت”ہو گیا، اس کے غمزدہ بیٹے کے مطابق، اس کے خاندان کو اس کے ٹیٹو کے ذریعے اس کی شناخت کرنی پڑی۔آندرے کولمین نے کہا کہ ان کے خاندان نے ان کے والد میرکو مارویگ،جن کی عمر 58 برس تھی، کی شناخت کرنے میں مدد کی، حادثہ منگل کو پیش آیا جس میں ایئر لائن کے دو کارکن مارے گئےتھے،ہلاک ہونےوالے کے بیٹے کا کہنا تھا کہ "میں لاش دیکھنا چاہتا تھا کیونکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ سچ ہے۔ نہ ہی میری ماں نے یقین کیا لیکن ہم نے لاش دیکھی تو ناقابل شناخت تھی، جسم بری طرح مسخ ہو گیا تھا، تا ہم انکے جسم پر بنے ٹیٹوسے ہم نے اپنے والد کی لاش کی شناخت کی،ٹیٹو اس کی گردن پر بنا ہوا تھا

مارویگ، ایک ایئر فورس کا تجربہ کار اور کام کرنے والا جسے اس کے خاندان نے "مسٹر۔فکس اٹ، کا نام دے رکھا تھا اپنے ساتھی کارکن، 37 سالہ لوئس کے ساتھ حادثے میں مارا گیا تھا جبکہ ایک اور دیکھ بھال کرنے والا کارکن شدید زخمی ہو گیا تھا،کولمین نے کہا کہ وہ اس واقعے سے صرف دو دن پہلے اپنے والد کے ساتھ تھا، میرے والد ایک حیرت انگیز آدمی، شاندار والد، شاندار شوہر تھے۔

ڈیلٹا کے ٹیک اوپس چیف آف آپریشنز نے منگل کو مارویگ اور الدارونڈو کی موت کے بعد بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ حادثے میں دو کارکنان کی موت ہوئی جبکہ ایک زخمی ہوا،یہ خبر ہم سب کے لیے دل دہلا دینے والی ہے۔”حادثہ کیسے پیش آیا اس پر تحقیقات جاری ہیں،کمپنی نے کہا کہ وہیل کے پرزے جنہیں دیکھ بھال کے لیے الگ کیا جا رہا تھا وہ دھماکے کے وقت طیارے سے منسلک نہیں تھے۔جو ٹائر پھٹا وہ اس طیارے کا تھا جس نے اتوار کی رات لاس ویگاس سے اٹلانٹا کا سفر کیا تھا۔

صحافی کی تعریف کیا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

آدھی سے زیادہ عوام بھوک سے مر رہی مگر آبادی پر کنٹرول نہیں کرنا چاہتے،وزیر قانون

فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

بلوچستان میں دو بھائیوں سمیت لیہ کے 4 شہری نشانہ بنے

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

Leave a reply