سان فرانسسکو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتوار کی صبح تقریباً 7:05 بجے ایک ڈیلٹا ایئرلائنز کے کو-پائلٹ رستم بھاگواگر کو گرفتار کر لیا گیا۔ 34 سالہ رستم پر بچوں سے جنسی زیادتی کا الزام ہے۔

حکام کے مطابق، ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے ایجنٹس نے فوری طور پر ڈیلٹا فلائٹ 2809 کے بوئنگ 757-300 طیارے میں ک پٹ میں چھاپہ مار کر رستم کو حراست میں لیا۔ یہ فلائٹ منی پولس سے سان فرانسسکو آئی تھی۔ گرفتاری اس وقت عمل میں آئیں جب مسافر ابھی طیارے سے اترنے کی تیاری کر رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 10 ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایجنٹس نے طیارہ گراونڈ پر اترتے ہی فوراً کاک پٹ تک رسائی حاصل کی اور کو-پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔ایک مسافر نے سان فرانسسکو کرانیکل کو بتایا، "افسران اور ایجنٹس نے اپنے بیجز، ہتھیاروں اور مختلف ایجنسیوں کے نشانات کے ساتھ راہ بنا کر کاک پٹ میں داخل ہو کر کو-پائلٹ کو گرفتار کیا اور پھر اسے لے گئے۔”

رستم بھاگواگر کے شریک پائلٹ نے کہا کہ وہ اس گرفتاری سے بالکل لاعلم تھا اور اسے گرفتار کیے جانے کی اطلاع نہیں دی گئی تاکہ وہ بھاگواگر کو خبردار نہ کر سکے اور گرفتاری بغیر کسی رکاوٹ کے عمل میں آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی ٹیم اپریل 2025 سے بچوں کے خلاف جنسی جرائم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد تحقیقات کر رہی تھی۔ ملزم کے خلاف وارنٹ گرفتاری حاصل کیا گیا تھا۔رستم بھاگواگر کو اپریل میں ایک کیس میں 10 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ پانچ مرتبہ زبانی جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت شناخت کیا گیا تھا۔

ڈیلٹا ایئرلائنز نے سی بی ایس نیوز کو ایک بیان میں کہا، "ڈیلٹا غیر قانونی حرکتوں کو بالکل برداشت نہیں کرتا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ ہمیں گرفتاری سے متعلق رپورٹ سن کر بہت افسوس ہوا ہے، اور متعلقہ فرد کو تفتیش کے دوران معطل کر دیا گیا ہے۔”

Shares: