پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت ہوا
اجلاس میں حالیہ سیلاب میں متاثر ہونے والے ڈیمز کے حوالہ سے سیکرٹری آبی وسائل نے بریفنگ دی اورکہا کہ چھوٹے اور میڈیم ڈیمز کو صوبے دیکھتی ہیں، شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ کالاباغ ڈیم پہ ایک بریفنگ دیں کہ اعتراضات کا پتہ چل سکے،نور عالم خان نے کہا کہ اس پر سندھ اور خیبرپختونخوا کو تحفظات ہیں، برجیس طاہر نے کہا کہ پوری قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ کس نے دریا کے کنارے تعمیرات کی اجازت دی،اگر ان لوگوں کی نشاندہی ہوئی ہے تو ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی،نور عالم خان نے کہا کہ یہ صوبائی معاملہ ہے، نور عالم خان نے استفسار کیا کہ جو ڈیمز خراب ہوچکے ہیں کب تک بحال ہوجائینگے،کمیٹی اجلاس میں بتایا گیا کہ پچاس ڈیمز بحال بھی کرچکے ہیں،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ڈیم فنڈ کی تفصیلات طلب کرلیں۔ پی اے سی کے اگلے اجلاس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو بھی طلب کرلیا۔
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام