پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا، تاہم اسپیکر نے اس مطالبے کو سختی سے مسترد کر دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسپیکر کو وزیراعلیٰ ہاؤس بلا کر عہدہ چھوڑنے کا کہا، لیکن بابر سلیم سواتی نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اسپیکر شپ کا منصب بانی چیئرمین عمران خان نے دیا ہے، اس لیے وہ صرف انہی کی ہدایت پر استعفیٰ دیں گے اور اس حوالے سے براہِ راست عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بابر سلیم سواتی پر سینیٹر اعظم خان سواتی (سابق وفاقی وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی) نے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ ان الزامات پر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سمیت مختلف اداروں کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، تاہم بعد میں پارٹی قیادت نے معاملہ دبا دیا تھا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق پی ٹی آئی کے اندر بڑھتے اختلافات پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور مستقبل کی سیاست پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں۔
بھارت،مغربی بنگال میں مودی پارٹی پر عوام کا حملہ، رکن پارلیمنٹ زخمی
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر کالعدم ٹی ٹی پی ترجمان کے ساتھ اسپیس، سنگین خدشات
حماس کی اسرائیل کے ساتھ مذاکرات میں سخت شرائط
مقبوضہ لداخ میں کشیدگی برقرار، لہہ اور کرگل اضلاع میں کرفیو نما پابندیاں








