میرپورخاص ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہزیب شاہ)میرپورخاص میں واپڈا کو پرائیویٹ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا عوام باہر نکل آئے خبر کے مطابق بھاسنگھ آباد کے علاقے کے مکینوں نے بجلی کی بندش اور سنوائی نہ ہونے پر حیسکو حکام کے خلاف روڈ بند کرکے احتجاج کیا واپڈا کے راشی اہلکاروں کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے سڑک بلاک کرکے ٹائر نذر آتش کئے گئے واضح رہے کہ میرپورخاص میں واپڈا کی ناقص ترین کارکردگی شہر میں آئے دن مظاہرے ہو رہے ہیں میرپورخاص میں عوام کا یہ مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے کہ واپڈا کی نجکاری کرکے کسی پرائیویٹ شخصیت کو دے دیا جائے
Shares: