وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں سی بی سی سمیت ڈینگی مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت کرنے کا اعلان کر دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت انسداد ڈینگی اقدامات کا جائزہ اجلاس ہوا،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم ہدایات دیں، سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ جن اضلاع میں ڈینگی حالات قابو میں ہیں وہاں سے عملہ راولپنڈی بھجوایا جائے، پہلی ترجیح میں راولپنڈی، دوسرے فیز میں دیگر متاثرہ اضلاع میں اسٹاف فوراً مکمل کرنے کا حکم دیا گیا.
ملک میں ڈینگی کیسز کی تعداد خطرناک حد تک پہنچ گئی، ملک بھر سے 10 ہزار افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ صرف صوبہ پنجاب سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ اس سال بھی بارش کے بعد اندازہ تھا ڈینگی پھیل سکتا ہے، ہم نے اس سال ڈینگی وائرس کو پھیلنے سے روکا، اس سال کے آغاز میں ہی انسداد ڈینگی کیلیے سرویلنس کیا گیا، اس سال اگر ہم ڈینگی سے بچاؤ کی تیاری نہ کرتے تو بہت زیادہ پھیل جاتا، راولپنڈی میں ڈینگی اس لیے پھیل گیا وہاں سرویلنس ٹھیک نہیں ہوا، اگر ہم مستقل بنیادوں پر اقدامات نہ کر رہےہوتے تو ڈینگی بے قابوہوجاتا، اگرکسی افسر کی انسداد ڈینگی کیلیے کارکردگی بہتر نہ ہوتو کارروائی کرنی پڑے گی،








