قصور
ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی واک،سکول کے بچوں و اساتذہ نے واک کی اور لوگوں کو ڈینگی سے بچنے کی آگاہی دی
تفصیلات کے مطابق  قصور شہر کے علاقے بستی قادر آباد کے سکول، گورنمنٹ پرائمری اسکول نزد عیدے شاہ دربار میں
سکول انچارج ریاض اسلم کی سربراہی میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا اس مہم میں سکول کے بچوں،اساتذہ اہل علاقہ کی سیاسی، سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور حصہ لے کر  لوگوں کے  گھروں میں جا کر  ڈینگی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کی
گئی
مہم میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا  کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ھے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنی ہیں








