پشاور، خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 95 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 283 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت 43 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز ضلع چارسدہ میں سامنے آئے جہاں مریضوں کی تعداد 892 تک پہنچ گئی ہے۔ مانسہرہ میں 285، ہری پور میں 227 اور پشاور میں 143 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، مچھردانیوں کا استعمال یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔صوبائی حکومت نے بھی ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ٹرمپ پُراعتماد: نیتن یاہو کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع
بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، وطن واپس روانہ
حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان
غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس
نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت