ننکانہ صاحب:(رپورٹ بائے عبدالرحمان یوسف)
باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کو مکمل کرلیا گیا ہے ،محکمہ صحت کے تمام افسران واہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر اداکریں،پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہوگی اور 4دسمبر تک جاری رہے گی ،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گردوارہ جا ت میں 24گھنٹے05پولیو ٹیمیں کام کریں گی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اوربزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کو ڈینگی فری بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے ،ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے مقامات کی چیکنگ کو مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ ڈینگی سٹاف کی کارکردگی کا تسلسل سے معائنہ کیا جارہا ہے ،محکمہ صحت کے تمام افسران واہلکاران اپنی ذمہ داریوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادا کریں تاکہ انسدادی و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے کسی جگہ کوئی کمی یا کمزوری نہ رہے، اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈینگی تدراک ، اس کی روک تھام اور پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹرطارق سہیل ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر واجد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر اسفند یار، ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل اور ڈی ایچ او ڈاکٹر واجد نے ڈینگی کے خاتمہ کے لیے ضلع بھر میں کیے گئے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو آگاہ کیا اور تفصیلی بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم 30نومبر سے شروع ہوکر 4دسمبر تک جاری رہے گی،بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گردوارہ جا ت میں 24گھنٹے05پولیو ٹیمیں کام کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک سے آنےو الے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلائے جائیںگے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 2لاکھ46 ہزار5سو 63 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 746ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 654 موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، 27ٹرانزٹ پوائنٹ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 746ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو کے دو قطرے پلانے ہوں گے ،اقلیتی ،خانہ بدوشوں اور اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کاخاص خیال رکھا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے سابقہ پولیو مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

Shares: