ہمارے دینی اور اخلاقی بحران کی انتہاء یہ ہو چکی ہے کہ سیاسی جلسوں اور جلوسوں میں جانے پر کچھ لوگ جنت کی بشارتیں اور کچھ لوگ جہنم کی وعیدیں سنا رہے ہیں !!
دونوں طرف کے لوگوں سے درخواست ہے کہ ایسی فتوے بازی سے گریز کریں۔ ایسے بیانات اللہ کے دین سے مذاق کے مترادف ہیں۔
حدیث : "من مشى مع ظالم ليعينه وهو يعلم أنه ظالم فقد خرج من الإسلام”
اوس بن شرحبیل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص ظالم کے ساتھ چلتا ہے تا کہ وہ اس کو تقویت پہنچائے حالانکہ وہ جانتا ہے کہ وہ ظالم ہے ، ایسا شخص اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔ البہقی فی شعبِ الایمان۔
کسی بھی لیڈر کی غیر مشروط معاونت اور اطاعت ہلاکت کا باعث ہوتی ہے۔ صرف خیر میں معاونت ہونی چاہیئے اور شر میں ایسے لیڈر کو روکنا اور اسکی مخالفت عین ایمان کا تقاضا ہے۔
اللہ ہمیں شعور اور دین اسلام کے ساتھ اخلاص عطا کرے۔ آمین
واضح رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سابق لیگی ایم این اے اسد الرحمن کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں، ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ میں تفصیل میں نہیں چاہتا،میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوںکو حکم دیا کہ یہاں جتنے لوگ اکٹھے ہیں سب لاہور میں ہوں گے، اللہ نے فرشتوں کو کہاہے کہ یہان جتنے لوگ ہیں سب کے نام لکھ دو بغیر حساب کے سب جنت میں جائیں گے،جتنے آپ آ گئے وہ جنتی ہیں،میں سرٹفکیٹ دیتا ہوں کہ جو یہاں آئے وہ بھی جنتی اور جو لاہو ر جائیں گے وہ بھی جنتی، میں لکھ کر دیتا ہوں، میں ٹکٹ کی خاطر اس لئے نہیں کہہ رہا ، اسوقت ن لیگ سے بہتر کوئی قیادت نہیں، یہ فرشتے ہیں.
نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ
کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف
نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی
پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی