کوپن ہیگن: ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے، عملہ خوفزدہ ہوکر بنکر میں چھپ گیا۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی پولیس نے اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دو دھماکوں کی تحقیقات شروع کردی، اسرائیلی سفارتخانہ ڈنمارک کے شمالی مضافات میں واقع ہے مذکورہ واقعہ کے بعد دنیا بھر کے اسرائیلی سفارتخانوں کو محتاط ہونے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ادھر کوپن ہیگن پولیس نے سوشل میڈی پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ دھماکوں میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے اور وقوعہ سے شواہد اکٹھے کررہے ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری سفارتخانے کے اطراف میں موجود ہے اور علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن بھی جاری ہے، دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ پر حملے کے جواب میں اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جو اسرائیل کے متعدد شہروں میں جاکر گرے تھے،جس کے بعد سے مشرقی وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے-