ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(احمدنوازمغل)سیکرٹری صحت خیبرپختونخواہ سید مختیارشاہ نے گومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے ،ڈینٹل کالج کی کلاسزاس سمسٹرمیں شروع ہوجائیں گی،واضح رہے کہ گومل میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کے تحت جنوبی اضلاع سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کوبہترین تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ خیبرپختونخواہ سیدمختیارشاہ نے گومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میںگومل میڈیکل کالج میںڈینٹل کورسز کی کلاسزاس سمسٹرمیں شروع ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گومل میڈیکل کالج ایم ٹی آئی کے تحت جنوبی اضلاع سمیت ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کوبہترین تعلیم کے مواقع میسرآئیں گے ۔ڈینٹل کالج کے قیام پر ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا بھرپورخیرمقدم کیاہے ۔
Shares:








