قصور
بائی پاس پر لگا فلاحی مرکز کھارا کا دیو ہیکل سائز سائن بورڈ خطرے کی علامت،وزنی سائن بورڈ تھوڑے سے کنکریت کے سہارے کھڑا،کبھی بھی تیز ہوا سے گر سکتا ہے،اسی جگہ قربانی کی آلائشوں سے تعفن و بدبو سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن،ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق بھٹی ہسپتال سے تھوڑا آگے قصور بائی پاس کے کنارے پر لگا دیو ہیکل سائن بورڈ کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے
فلاحی مرکز بہبود آبادی کھارا کا سائن بورڈ بائی پاس کے کنارے تھوڑے سے کنکریت کے سہارے کھڑا کیا گیا ہے جو کہ تیز آندھی سے گر کر کسی بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے
سائن بورڈ کو زنگ سے نگلنا شروع کیا ہے جس کے باعث سائن بورڈ نیچے سے بھی لازمی گل چکا ہو گا اوپر سے تھوڑی سے کنکریت کی برجی بھی کمزور ہے
نیز بلکل اسی مقام پر عید قربان کے موقع پر آلائشوں کا ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیا تھا جس کی باقیات ابھی بھی باقی ہیں جس سے ہر وقت شدید تعفن اٹھتا ہے جس کی بدولت اہلیان علاقہ اور گزرنے والے لوگوں کا جینا حرام ہو چکا ہے
اوپر سے برسات کے باعث تعفن مذید پھیل جاتا ہے جس سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے