ڈیرہ غازیخان : محکمہ بلڈنگ میں کرپشن کابازار گرم ،ایڈوانس بلنگ جاری

سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس بل روکے جائیں

ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان): محکمہ بلڈنگ میں کرپشن کابازار گرم ،ایڈوانس بلنگ جاری
محکمہ بلڈنگ ایڈیشنل چارج ایکسئن محمد شفیق اور بلڈنگ اکاؤنٹنٹ افتخار احمد مستوئی کرپشن میں مصروف ،دوہفتے قبل ایکسئن ہائی وے تعینات ہونے والے شفیق نامی شخص کو اضافی چارج محکمہ بلڈنگ کا تھما دیا گیا جس پر مغلیاں انداز رکھنے والے مسٹر 3پرسنٹ ایکسئن شفیق نے ٹھیکیداروں کے بل پاس کرنے کی بجائے 15دن تک روکے رکھے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ایکسئن شفیق نے افتخار مستوئی جو عرصہ دراز سے بلڈنگ میں اکاؤنٹ کلرک ہے اسکے ذریعے ٹھیکیداروں سے 2 کی بجائے 3فیصد کمیشن طے کروا کر دھڑا دھڑ ٹھیکیداروں کے بل پاس کرنا شروع کر دیئے ،جس سے تقریبا 20سے 50لاکھ روپے رشوت کمیشن کے طور پر دیہاڑی اکٹھی ہو گی اور موصوف جلد ایکسئن کا چارج چھوڑ کر رفو چکر ہو جائیں گے۔

میڈیا کو ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ گذشتہ ہفتے نشیمن منصوبے کا بڑا بل 80لاکھ روپے کا ٹھیکیدار کو ادا کیا اور کمیشن حاصل کرنے کے بعد مزید ٹھیکیداروں کے بل 3فیصد طے نا ہونے کی وجہ سے روک دیئے گئے اور جوکہ اب ڈیل ہونے کے بعد دھڑا دھڑ بل پاس کیئے جا رہے ہیں۔

ایکسئن شفیق اور اکاؤنٹ کلرک افتخار مستوئی کی مبینہ کرپشن پر متعدد ٹھیکیداروں نے شناخت ظاہر نا کرنے کی شرط پر تمام معلومات فراہم کی۔

سیاسی و سماجی حلقوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،چیف انجینئر ساؤتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈوانس بل روکے جائیں،کمیشن کے عوض ایڈوانس بھاری بل پاس کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور فوری طور پر ڈسمس آف سروس کیا جائے اور مزید محکمہ بلڈنگ میں قابل اور اچھے ایماندار آفیسر تعینات کیئے جائیں اور کرپشن جیسے ناسور سے نمٹنے کے لیے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفس پر ریڈ کرکے ریکارڈ قبضے میں لیا جائے اور ذمہ داروں کیفے کردار تک پہنچایا جائے۔

Leave a reply