میرپورخاص: کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی سربراہی میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا.اجلاس میں 22 کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کو اگلے رینک میں پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی.اجلاس میں پروموشن کمیٹی کے ممبران آفس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی آفس عاشق چانگ، پی ڈی ایس پی احمد کریم جیلانی، ڈی ایس پی سٹلائٹ ٹاؤن ملک قاسم، شیٹ کلرک ایس ایس پی آفس حسین بخش مہر سمیت آفس اسٹاف نے شرکت کی. اجلاس میں کمیٹی نے ضلع میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل کی سینیارٹی، اور دوران ڈیوٹی مکمل طرز عمل کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد کمیٹی کی جانب سے ضلع میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 22 کانسٹیبل کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبل بنانے کی منظوری دی گئی۔
بعدازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبل تھانے کی حدود امن و امان کا قیام، عوام کے مسائل کا فوری حل اور اپنے بالا افسران کے احکامات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محکمہء کی جانب سے سونپی جانے والی ذمہ داریوں کے دوران ہائی پروفیشنل اسٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ، ترقی پانے والے اپنے فرائضِ منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں

Leave a reply