باغی ٹی وی ،چونیاں(نامہ نگار) سرکل آفیسر اور ایس ایچ اوز کی ناقص حکمت عملی گشت کا نظام غیر فعال،چونیاں اور الہ آباد میں پے در پےوارداتوں کا سلسلہ جاری،دو روز میں متعدد شہری لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر مال مسروقہ سے محروم ہو گے، پولیس حسب روایت مصروف تفتیش،شہریوں کا آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں، الہ آباد، چھانگا مانگا اور گردونواح میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے گزشتہ دو روز میں ڈکیتی کی وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری خالد سے 19ہزار، خاتون نجمہ سے چھ تولہ طلائی زیورات،موبائل،سولہ ہزار نقدی،محمد امین کے گھر سے دو لاکھ نقدی اور طلائی زیورات، راشد کے گھر سے سات ہزار نقدی چھین کر فرار ہو گئے،شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکل آفیسر کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے گشت کا نظام غیر فعال ہو چکا ہے اسی وجہ سے سردی کی آمد کے ساتھ ہی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر برادری اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، متاثرہ افراد نے آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاجر تنظیموں کے راہنماؤں نے بھی پولیس کارکردگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ کہا ہے المیہ یہ ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں چونیاں اور الہ آباد، چھانگا مانگا میں ہونے والی درجنوں وارداتوں کا پولیس تاحال سراغ نہیں لگا سکی جو کہ سرکل آفیسر اور متعلقہ ایس ایچ اوز کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Shares: