قصبہ کالا: ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
باغی ٹی وی :قصبہ کالا(صفدر بلوچ کی رپورٹ) ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ کے تنخواہ سے محروم خاکروب داد رسی کیلئے باغی ٹی وی آفس پہنچ گئے
ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین قصبہ کالا میں باغی ٹی وی کے دفتر آئے اور تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹاؤن کمیٹی شادن لنڈ میں ڈیڑھ سے دو سال پہلے تین ماہ پہلے بطور خاکروب ڈیوٹی سرانجام دی جسکی تنخواہ ہمیں انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک نہیں ملی۔اس کے علاوہ دونوں پریشان حال نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چند ماہ پہلے دوبارہ ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان کی طرف سے ہم نے یونین کونسل شادن لنڈ میں ایک ماہ ڈیوٹی سرانجام دی لیکن ابھی تک ہمیں اسکی تنخواہ بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نہیں دی گئی۔ملک عبدالمجید اور ملک محمد حسین نے ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ہمیں نوکری پر بحال کیا جائے اور انتظامیہ ہمیں چار ماہ کی تنخواہ جاری کرے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ہم اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔