میرپورخاص: طوفانی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنرکا میئراورڈپٹی میئرکے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

پوسٹ آفس چوک پاک کالونی کھپرو ناکہ چوک سمیت مختلف پانی نکالنے والے ڈسپوزل اسٹیشنوں کا جائزہ لیا

میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں مون سون کے پہلے مرحلے میں ہونے والی تیز طوفانی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند اور چیف میونسپل کمشنر قاضی اسلم کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ. پوسٹ آفس چوک پاک کالونی کھپرو ناکہ چوک سمیت مختلف پانی نکالنے والے ڈسپوزل اسٹیشنوں کا جائزہ لیا اور دو پمپنگ اسٹیشنس بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا. ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے نمائندہ بلدیات سے بات چیت میں کہا کہ آج کی بارش الرٹ میں شامل نہیں تھی ایک شاور تھا مگر بارشیں آگے عید کے دنوں تک جاری رہنے کے الرٹس ہیں.. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائندہ باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی نشاندہی پر ضلعی میں کپاس کی خریدادری کے ریٹس میں کٹوتی اور کم ریٹ میں لینے کا نوٹس لے لیا گیا جو بھی آڑتی کانٹے والا یا کاٹن جیننگ فیکٹری سرکاری نرخ 8500 في من سے کم میں خریدے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا. اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلندنے کہا کہ شہر بھر سے بل بورڈز سائن بورڈز ہٹائے جارپے ہیں اور مین سڑکوں پر موجود پانی صبح تک نکلا ہوا نظر آئے گا. انہوں نے کہا کہ ہم میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے سینٹری ورکرز اور انسپکٹرز کے ساتھ کھڑے ہوکر کام کروائینگے

Leave a reply