میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند نے گذشتہ 8 سال سے کھپرو اسٹینڈ اولڈ ٹریکٹر پارٹس مارکیٹ کی کچرہ کنڈی صاف کروائی ۔۔ خبر کے مطابق ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند کھپرو اسٹینڈ پہ قائم کچرہ کنڈی سے اپنی نگرانی میں کچرہ صاف کروایا اور لوگوں سے پوچھا گیا کہ یہاں سے کچرہ کب سے نہیں اٹھایا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ 8 سال سے کچرہ نہیں اٹھایا گیا تھا اس موقع پر لوگوں کے چہروں پہ اطمینان اور خوشی بھی نظر آئی، ایک صحافی کے سوال پر کہ آپ صرف کھپرو اسٹینڈ تک محدود ہیں یا کہیں اور بھی جائینگے تو ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند نے سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جانے کا کہا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم شہریوں کی بلا امتیاز خدمت کے لئے آئے ہیں سارے شہر کی ہی خدمت کرینگے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی  2003ء سے اب تک  مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے  ہیں  اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








