لندن :ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ان کے ساتھ اور بھی شخصیات شامل تھیں
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زاہد درانی کی سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی @ZahidDuraniMNA نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
@PTVNewsOfficial @MoIB_Official @appcsocialmedia https://t.co/ZNncKmJowx— National Assembly 🇵🇰 (@NAofPakistan) August 19, 2022
اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے کہا کہ پاکستان کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ موجودہ حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلیجز سے نمٹنے کا عزم کیا ہے۔پاکستان مشکل دور سے گزررہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔
لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران زاہد درانی نے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک میں جمہوریت کے تسلسل کے لیے کوشاں اوراپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے








