ای سی سی اجلاس:ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری

وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24 ارب کی منظوری دی۔
0
66
pak

اسلام آباد: اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکی منظوری دے دی ہے۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں جس میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر بجلی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی دوران اجلاس اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمدکرنےکی منظوری دی۔

ای سی سی کے مطابق قیمت بڑھنے کی صورت میں چینی کی برآمد روک دی جائےگی اجلاس میں یہ ہدایت کی گئی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ برآمدی آمدنی ملوں کے ذریعے کسانوں کی واجب الادا ادائیگیوں کے لیے استعمال کی جائے گی، ای سی سی نے آؤٹ اسٹینڈنگ کسٹم ڈیوٹی کی ضروریات کے لیے 127 ملین رقم کی منظوری بھی دی اجلاس میں ایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کے لیے 29 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔

پیپلز پارٹی کس بات پر ناراض؟جاگیرداروں پر تو ٹیکس لگایا ہی نہیں گیا،خالد مقبول صدیقی

ای سی سی نے وزارت صحت کے لیے 5 ارب 40 کروڑ روپےکی منظوری دی، کشمیر اور گلگت بلتستان کےلیے 4 ارب 92 کروڑ روپےکی منظوری دی گئی ای سی سی نے پاسکو کے بقایا جات کے لیے 6 ارب 59 کروڑ 60 لاکھ روپےکی منظوری دی۔

ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے بقایاجات کے لیے 370 ملین روپےگرانٹ کی منظوری دی گئی ویمن انکلوسو فنانس پراجیکٹ کے لیے 14 ارب 25 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی،فنانس ڈویژن کے آڈٹ منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے لیے 97 ملین روپے کی منظوری دی گئی،ای سی سی نے گرین ٹورازم پاکستان پراجیکٹ کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی، وزارت دفاع کے رواں مالی سال کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے 24 ارب کی منظوری دی۔

صرف بجٹ کا معاملہ نہیں، ہمیں پنجاب میں اسپیس چاہیے،یوسف رضا گیلانی

Leave a reply