ڈیرہ اسماعیل خان:قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ادارہ معارفِ اسلام یو کے اور شیعہ علما کونسل پاکستان کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں حاجی مورہ اور فتح میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے سید واصف نقوی اور سید اظہار بخاری کے زیرِ اہتمام اور علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا کاظم مطہری، جعفر رضا خان، سید انصار زیدی اور امداد حسین بلوچ کی زیرِ نگرانی دس مکانات تعمیر کرا کے الحمدللہ متاثرین کو ہدیہ کر دئیے گئے ہیں۔گاؤں فتح میں منعقدہ دعائیہ و افتتاحیہ تقریب کے مہمانِ خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری تھے۔ جبکہ شرکاء سے علامہ محمد رمضان توقیر، سید اظہار بخاری، مولانا اختر حسین یزدانی، امداد حسین بلوچ، محمد رمضان شاہ، عبدالمجید اور دیگر نے خطاب کیاجس میں مقررین نے ڈیرہ کے متاثرین اور عوام کی طرف سے قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، ادارہ معارفِ اسلام یو کے اور شیعہ علما کونسل کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے خیموں، راشن، نقدی، تبرک اور میڈیکل کیمپوں کی شکل میں ڈیرہ کے عوام کی بھرپور خدمت کی اور پھر مکانات کی تعمیر کے پہلے مرحلے کا آغاز بھی ڈیرہ سے کیا اور ڈیرہ کے دس متاثر خاندانوں کو سب سے پہلے چھت فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔افتتاحیہ تقریب میں علاقے کے تمام سنی شیعہ عوام نے بلاتفریق اور بھرپور شرکت کی. بلکہ اہلِ تشیّع سے زیادہ اہلِ سنّت عوام شریک ہوئے۔ادارہ معارفِ اسلام اور شیعہ علما کونسل پاکستان کے باہمی اشتراکِ عمل سے ریلیف کی شکل میں خدمات کا سلسلہ جاری ہے اگلے مراحل میں انشاء اللہ جلد ہی بلوچستان اور سندھ کے متاثرین کو مکانات کی فراہمی پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گی۔

 

میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نواب عبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم منظورولد علی محمدسکنہ بدنی خیل سے ایک پستول تیس بوربمعہ چھ کارتوس برآمدکرلیے۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نواب عبدالغفارنے پولیس نفری کے ہمراہ ملزم منظورولد علی محمدسکنہ بدنی خیل سے ایک پستول تیس بوربمعہ چھ کارتوس برآمدکرلیے۔تھانہ نواب میں ملزم منظور کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیاگیا۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ ٹاؤن کی نگرانی میں آئی ایچ سی فرمان علی نے آڑہ روڈ سے ملزم سید عنصرعباس ولد مظہرعباس سید سکنہ محلہ جمعہ شاہ سے نوے گرام چرس برآمدکرلی۔ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ ٹاؤن کی نگرانی میں آئی ایچ سی فرمان علی نے آڑہ روڈ سے ملزم سید عنصرعباس ولد مظہرعباس سید سکنہ محلہ جمعہ شاہ سے نوے گرام چرس برآمدکرلی۔ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے منشیات کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ پہاڑپورکی قیادت میں ایس ایچ او پہاڑپورنے موٹرسائیکل سوار کوٹکر مارنے والے ڈاٹسن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورمیں مدعی ارشدولد اللہ وسایاقو م سدھ سکنہ سیگڑہ بعمر17سال نے رپورٹ درج کرائی کہ میں موٹرسائیکل پر جارہاتھاکہ ڈاٹسن ڈالہ نے تیزرفتاری اورغفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس سے میں زخمی ہواہوں۔ ڈاٹسن ڈرائیور واقعے کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تھانہ پہاڑپورپولیس نے نامعلوم ڈاٹسن ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لاجاسکی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ کینٹ پولیس نے مدعی شاہنواز کی رپورٹ پر بھینس چوری کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی شاہنوازولدمٹھوقوم کھوکھر بستی مولیانوالی بعمر68سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ دوملزمان ذوالفقار،وارث پسران مٹھوسکنائے بستی ڈیوالہ اوردونامعلوم اشخاص میری ایک عددبھینس بھانڑے سے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تھانہ کینٹ پولیس نے مدعی شاہنواز کی رپورٹ پر چارملزمان کے خلاف مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے اورملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں جس پر عوام نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔

تھانہ کھوئی بہارہ کی حدود سے ملزمان موٹرسائیکل چھین کرفرار،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کھوئی بہارہ میں مدعی کاظم ولد عاشق حسین قوم گھلو سکنہ جھوک ماچھی نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں موٹرسائیکل پرسوارجارہاتھاکہ دوملزمان اقبال ولداحمداورسرورولد موسیٰ اقوام گھلو سکنائے دیہہ نے مجھ سے بزوراسلحہ زبردستی میراموٹرسائیکل مجھ سے چھین لیا اورفرارہوگئے۔ تھانہ کھوئی بہارہ پولیس نے دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی ہوئی ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں جس پر عوام نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔

تھانہ صدر کی حدود سے ملزمان موٹرسائیکل چھین کرفرار،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر میں مدعی رمضان ولد کرم الٰہی بلوچ سکنہ جبار والانے رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں موٹرسائیکل ہنڈا125نمبر6302DIKپرسوارجارہاتھاکہ ملزمان نے مجھ سے بزوراسلحہ زبردستی میراموٹرسائیکل مجھ سے چھین لیا اورفرارہوگئے۔ تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی ہوئی ہے تاہم ملزمان واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں جس پر عوام نے اطمینان کا اظہارکیاہے۔

کینٹ میں مدعی فیصل منیروٹوکنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی رپورٹ پر دکانات کی غیرقانونی تعمیر پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں مدعی فیصل منیروٹوکنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم چوہدری سراج الدین کارسرکارمیں مداخلت کرتے ہوئے کینٹ کی دکانات پر غیرقانونی تعمیرات کررہاتھا جس کو روکا گیاتو اس نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔تھانہ کینٹ پولیس نے مدعی فیصل منیروٹوکنٹونمنٹ ایگزیکٹیوآفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کی رپورٹ پر دکانات کی غیرقانونی تعمیرکارسرکارمیں مداخلت اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر ملزم سراج الدین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیاہے تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں ملزم کی قتل کی نیت سے فائرنگ،ایک شخص زخمی ایک خوش قسمتی سے محفوظ رہا،تھانہ کڑی خیسور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،ملزم فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کڑی خیسور میں مدعی سلیم ولد حاجی نذیر احمدقوم دھپ سکنہ کڑی خیسور بعمر32سال نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ ملزم جاوید ولدربنوازدری خیل سکنہ پوندہ والی نے مجھ پر اورمیرے بھائی پر قتل کی نیت سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے میں زخمی ہوا جبکہ میرابھائی بچ گیاہے۔ پولیس نے ملزم جاوید ولدربنوازکے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ملزم کی تلاش جاری ہے تاہم ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے اورکوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

Shares: