ڈیرہ بگٹی : گھر میں گھس کر فائرنگ ، 2 خواتین جاں بحق

ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال میں گھر میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ڈیرہ بگٹی صبح سویرے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں کچی کینال میں فائرنگ سے 2 خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں مسلح افراد گھر میں گھسے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور فرارملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply