ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر جواد اکبر) سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ امیر تیمور خان کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے ایس ایچ او تھانہ کھر اشفاق احمد لغاری کو کرائم کنٹرول، سمگلنگ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔ اس موقع پر رسالدار تمن لغاری، سردار عبداللہ خان لغاری سمیت تھانہ کھر کا عملہ بھی موجود تھا۔

کمانڈنٹ امیر تیمور خان نے کہا کہ ایس ایچ او اشفاق احمد لغاری جیسے فرض شناس افسر فورس کے لیے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر کمانڈنٹ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی ہدایات کی روشنی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: