ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی ،سٹی رپورٹر) ڈیرہ آرٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (ڈیوا) کا اہم اجلاس زیر صدارت اخوند ساجد مجید خان منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے عہدیداران اور اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع راجن پور سے مصطفیٰ رضوی، مظفرگڑھ سے معروف قانون دان کاشف آکاش ایڈووکیٹ اور آصف سعیدی نے تنظیم کی مکمل حمایت اور باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔
اجلاس میں معروف سماجی رہنما اور سینئر فنکار جاوید اسلم بروہی کو جیوری چیئرمین نامزد کیا گیا، جس کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ثقافتی پروگرام ترتیب دینے کا اعلان کیا گیا، جبکہ ڈرامہ اور میوزک پروگرامز کی باقاعدہ اجازت بھی دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ شہر میں ڈرامہ اور میوزک فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے تاکہ مقامی فنکاروں کو پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔
اس ضمن میں چیئرمین آرٹس کونسل، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل سے خصوصی وفد کی ملاقات کی بھی سفارش پیش کی گئی تاکہ ڈیرہ غازی خان میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔
اجلاس کے اختتام پر عہدیداروں اعجاز گولڈن، احسان قادر پتافی، امجد حبیب، غضنفر عباس گگن، مجاہد اعجاز، عرفان خان بزدار، اکبر عطائی، مصطفیٰ رضوی، مہر لطیف سیال، اکرام بخاری، امجد سلطان اور نعیم گجر نے راجن پور سے مصطفیٰ رضوی، مظفرگڑھ سے کاشف آکاش ایڈووکیٹ، آصف سعیدی اور کوٹ ادو سے زاہد رزاق کی تنظیم میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا۔