ڈیرہ غازیخان: پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی) پولیس مقابلہ کراس فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ریسکیو 15 کو ریاض حسین چانڈیہ سکنہ موضع پائیگاہ کی کال موصول ہوئی کہ نامعلوم ملزمان نے سیون سٹار رائس ملز کے قریب مرید حسین ولد نصیر چانڈیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس پارٹی نے شہری کو زخمی کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت حمزہ چانڈیہ کے نام سے ہوئی۔

تھانہ گدائی کی پولیس ملزم حمزہ چانڈیہ کو اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جارہی تھی جب پل وٹو پہنچے تو اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

کراس فائرنگ میں ملزم حمزہ چانڈیہ زخمی ہوگیا جس کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال ڈی جی خان منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ غازیخان پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ایسے کریمینل اشخاص کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Comments are closed.