ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک اہلکار شہید

ڈیرہ مرادجمالی میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔

باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق مسلح افراد نے ڈھاڈر تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا شہید پولیس اہلکار بھاگ شہر کا رہائشی تھا، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان:جرائم کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں

دوسری جانب کوئٹہ میں اینٹی کرپشن کے عملے نے رشوت لیتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل اور ایک ایجنٹ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دو لاکھ کی نقدی قبضے میں لے لی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام کے مطابق مسلم باغ کے رہائشی شہری محمد طاہر نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ میرا بھائی علاج کیلئے بی ایم سی اسپتال آیا تھا جس کو بریوری تھانے کے اہلکاروں نے اٹھا لیا ہے اور رہائی کیلئے دو لاکھ روپے طلب کئے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کامران بشیر کی سربراہی میں ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ اسپنی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے بریوری تھانے کے ہیڈ کانسٹیبل ناصرخان اور اس کے ایک سہولت کار امیر جان کو دو لاکھ کی نقدی وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ رشوت ستانی کے اس کیس میں مزید اہلکاروں کی گرفتاری بھی متوقع ہے۔

پنڈی بھٹیاں : پولیس کی غفلت اورسرپرستی سے ڈھینگرانوالی علاقہ غیر بن گیا۔

قبل ازیں گزشتہ روز کراچی میں پولیس اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور پولیس یونیفارم میں ملبوس 4 گن مینوں کو گرفتار کیا تھا-

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان کو کھارادر کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور ملزمان سے اسلحہ اور گاڑی برآمد کی گئی جعلی پولیس اہلکار جعلی فوجی افسر کے ساتھ گن مین کے طور گھوم رہے تھے، ملزمان کی شناخت عبدالطیف جیلانی (جعلی افسر)، اسامہ، شہباز ، رضوان، محمد عابد علی اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتے تھے جبکہ گرفتار ملزم نے اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرکے متعدد دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا اور کے ایم سی افسران کو بھی بلیک میل کرتے تھے ملزمان مختلف دکانوں پر جاکر مالکان کو دھمکا کر بلیک میل کرتے تھے، ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ نجی کمپنی کو بند کرکے بلیک لسٹ کیا جائے۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 448/2022 بجرم دفعہ 170/171/34 درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

پشاور میں رواں سال قتل، چوری، ڈکیتی، اغواء و دیگر جرائم میں اضافہ

Comments are closed.