ننکانہ:سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں- علامہ اسدمدنی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ننکانہ صاحب میں ایک پرامن ریلی مذہبی اسکالر علامہ محمد اسد مدنی اور پیر محمد شفیق سیفی کی زیرِ قیادت نکالی گئی جو ماناوالہ پھاٹک سے شروع ہو کر غوثیہ سراجیہ المعروف مسجد انڈا تالاب سے ہوتی ہوئی میلاد چوک گول چکر پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔قرآن اللہ پاک کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے اور اس کی حفاظت کا ذمہ بھی اللہ پاک نے خود لے رکھا ہے سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے اللہ پاک کے عذاب کو دعوت دی ہے قرآن نے چیلنج کر رکھا ہے کہ اس جیسی کوئی ایک آیت ہی لا دو مگر کفر بوکھلا کر ہار چکا ہے چودہ سو سال سے ذیادہ عرصے میں آیت تو نہ لا سکے مگر اس طرح کی گستاخانہ حرکتیں کر کہ اپنی شکست تسلیم کر رہے ہیں حکومت پاکستان ہر طرح کہ محاذ پر آواز اٹھائے تاکہ ان کو لگام دی جا سکے ریلی میں مولانامحمد حمزہ اسدی۔ قاری مولانا محمد امجد ۔ مولانا محمد حذیفہ اسدی۔ محمد بلال ۔ چاند ۔ محمد اسامہ مولانا محمد حسن رضا کے علاوہ عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی