قصور
دیسی گھی کی مٹھائی،قصوری مچھلی کے نام پر فراڈ،چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان کی من مانی،شہر قصور میں آنے والے زائرین و سیاح حضرات کو لوٹنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں آنے والے سیاحوں اور دربار بابا بلہے شاہ پر آنے والے زائرین کو قصور کے کچھ نام نہاد دکاندار بڑی بیدردی سے لوٹ رہے ہیں
دیسی گھی کی مٹھائیوں کے نام پر ڈالڈہ گھی اور سینٹ ملا کر دیسی گھی کا نام دے کر لوگوں کو مٹھائیاں بیچی جا رہی ہیں اسی طرح قصوری مچھلی جو کہ قصور کے دریا ستلج کے نام سے منسوب کرکے بیچتے ہیں،حقیقتا فارمی مچھلی ہوتی ہے جسے لوگوں کو بے وقوف بنا کر مہنگا بیچا جاتا ہے اور قصور شہر کا نام بدنام کیا جا رہا ہے
اسی طرح چکن کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہوٹل مالکان نے کڑاھی گوشت و باربی کیو وغیرہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کیا تاہم اب چکن کی قیمتوں میں کافی کمی کے باوجود کسی نے بھی کڑاھی گوشت و دیگر چکن آئٹمز کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جو کہ سراسر زیادتی ہے
شہریوں نے کمشنر قصور،ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے