امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ توقع ہے چین دوبارہ بڑی مقدار میں امریکی سویا بین خریدے گا، جبکہ ٹک ٹاک معاہدے کی تمام تفصیلات طے پا چکی ہیں۔

اپنے بیان میں اسکاٹ بیسینٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر جنوبی کوریا میں ٹک ٹاک معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی مصنوعات پر اضافی ٹیرف لگانے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، جب کہ چین نے نایاب معدنیات کے نئے برآمدی لائسنس نظام کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ تجارتی معاہدے کے اعلان کے بعد امریکی سویا بین کاشتکاروں کو بہتر کاروباری مواقع میسر آئیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات میں بہتری متوقع ہے

نئی سفارت کاری، نیا پاکستان. خواب سے حقیقت تک کا سفر

مسلم لیگ (ن) کا پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کا اعلان

Shares: