ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) نگران سیٹ اپ آتے ہیں جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک دیے گئے ، کنٹریکٹرز پریشان
تفصیل کے مطابق نگران سیٹ اپ کے آتے ہی جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز روک لیئے گئے۔ اسکیموں پر لگے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ، کنٹریکٹرز پریشان۔ صدر ضلعی کوآرڈینیٹر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن (کیپ) چوہدری عبدالخالق گجر کی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کوآرڈینیٹر عرفان رشید بھٹی، ٹھیکیدار حاجی محمد اکرم، ٹھیکیدار اعجاز مسعود، ٹھیکیدار حافظ عابد علی و دیگر ٹھیکیداران بھی موجود تھے۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ضلعی کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ پنجاب حکومت ختم ہونے پر نگران سیٹ اپ نے پنجاب بھر میں جاری اسکیموں کے فنڈز روک لیئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع ننکانہ کے کنٹریکٹرز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور اسکے ساتھ ہی اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں مزدوروں کے گھروں کے چولہے بھی بند ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ نگران سیٹ اپ یا نئی حکومت نے جاری اسکیموں کے فنڈز روکے ہوں۔ اس وقت پوزیشن یہ ہے کہ بہت سی اسکیمیں مکمل ہونے کے قریب ہیں اور بہت سی اسکیموں کا آدھا کام مکمل ہو چکا ہے جس تناسب سے ڈالر کا ریٹ اوپر جا رہا ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ جن نرخوں پر ہم نے ٹینڈر لیئے تھے اگر فنڈز فوری جاری نہ کیئے گئے تو ہم کس طرح ان اسکیموں کو پایہء تکمیل تک پہنچائیں گے۔ کیونکہ بجری، سیمنٹ، سریا اور مزدوری روز بروز بڑھ رہی ہے، ہم نگران وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری فنانس سے اپیل کرتے ہیں کہ فوری طور پر جاری ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز جاری کیئے جائیں اور ہماری اس انڈسٹری کو ڈوبنے سے بچایا جائے، کیونکہ اسکے بعد حکومت کو ریٹ ریوائز کرنا پڑیں جس کی وجہ سے حکومت کو کروڑوں روپے کی زائد ادائیگیاں کرنا پڑیں گی

Shares: