بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل کردیا

0
57

نئی دہلی :بھارتی تفتیشی ادارے این آئی اے نے دیویندرسنگھ کومزید تحقیقات کے لیے دہلی منتقل کردیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے بتایا ہے کہ کشمیر کے معطل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) دیویندر سنگھ کو ہفتے کے آخر میں دہلی لایا جائے گا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق این آئی اے دہشت گردوں کی مدد کرنے پر اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ، دیویندر سنگھ کو ٹرانزٹ ریمانڈ پر جموں لایا گیا تھا اور جمعرات کو این آئی اے عدالت سے باضابطہ ریمانڈ لیا گہا۔بدھ کے روز ، این آئی اے نے سری نگر میں سنگھ کی رہائش گاہوں پر تازہ چھاپے مارے ۔معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ، نوید بابو ، رفیع راتھر اور ایڈوکیٹ عرفان شفیع کو مزید پوچھ گچھ کے لیے جمعرات کی صبح جموں منتقل کردیا گیا۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی سات رکنی ٹیم وادی میں تین دن کے لیے باضابطہ طور پر اس معاملے کے حوالے سے اور ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کے لیے گئی تھی۔دیویندر کو جموں شاہراہ پر گاڑی میں سوار دو عسکریت پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔جموں وکشمیر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس دیویندر سنگھ کو سنہ 2018 میں شیر کشمیر پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔ یہ میڈل ان سے واپس لے لیا گیا۔ اوران کے خلاف قانونی کاروائی کی جا رہی ہے

Leave a reply