ویسٹ انڈیز کرکٹر ’ڈیوون تھامس‘ پر 5 سال کیلئے پابندی عائد
دبئی: آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ، اس دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔
باغی ٹی وی : آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نااہل قرار پائے ہیں، ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں،جبکہ ڈیون تھامس نے تمام سات خلاف ورزیوں کو تسلیم بھی کیا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی کے جنرل مینجر ایلیکس مارشل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوون انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے جبکہ انہوں نے اینٹی کرپشن کے کئی سیشنز میں بھی شرکت کی اس لیے انہیں معلوم تھا کہ اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈٹ کے متعلق ان کے فرائض کیا ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ان پر پورا نہیں اترے،یہ پابندی مناسب ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے کہ ہمارے کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔