گوجرانوالہ:ڈی جی فوڈ اتھارٹی ان ایکشن،گرینڈ آپریشن لاکھوں روپے کے جرمانے عائد

گوجرانوالہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا گوجرانوالہ میں گرینڈ آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ماڈل ٹاؤن اور دال بازار میں چھاپے،معروف بیکری کی پروڈکشن بند، گرائنڈنگ یونٹ کو 2لاکھ روپے جرمانہ عائد، مقدمہ درج

925کلو مضرصحت و ملاوٹی مرچیں، ہلدی،600کلو مضر صحت اشیاء، 213لٹر جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں امونیا ،رنگ اور کیمیکل تلف

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔سٹوریج ایریا انتہائی گندا، بدبودار ماحول اور انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔مرچوں اور ہلدی کے لیبل پر تاریخ اجراء اور تنسیخ درج نا پائی گئی،

عاصم جاوید نے بتایا کہ زیراستعمال مشین انتہائی گندی اور زنگ آلود، ایکسپائر اجزاء سے بیکری اشیاء کو تیار کیا جارہا تھا،غیرمنظور شدہ مضرصحت محلول سے تیار بیوریجز کو سٹی ایریا کی مختلف دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر جرمانے، پروڈکشن بند اور مقدمہ درج کروادیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خوراک میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ملاوٹ کا جڑ سے خاتمہ حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کا کاروبار بند کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔جعلسازی میں ملوث عناصر باز رہیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

Comments are closed.