ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ آ گیا

0
40
islamabad hoghcourt

ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر فیصلہ آ گیا
ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر سلیمان خان کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو اپنا کام کرنا چاہیے، ایگزیکٹیوز کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتیں، پٹشنر کا کیا حق دعویٰ بنتا ہے؟ وہ کیسے متاثرہ فریق ہے؟

سابق آئی بی آفیسر ایم جمیل قریشی نے ڈی جی آئی بی ڈاکٹر سلیمان خان کی تقرری کو سی جے آئی بی ڈی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی تقرری رولز آف بزنس 1973 کو کالعدم قرار دے۔اپنی درخواست میں جمیل قریشی نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ ڈاکٹرسلیمان کی تقرری رولز آف بزنس 1973 کے خلاف ہے لٰہذا ان کوڈی جی کے عہدے سے فارغ کردیا جائے

مئی 2018 میں وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد سلیمان خان کو سول انٹیلی جنس ایجنسی انٹیلی جنس بیورو( آئی بی ) سربراہ مقرر کردیا گیا تھا ۔وفاقی حکومت نے ڈاکٹرمحمد سلیمان خان کی بطور ڈائریکٹر جنرل آئی بی تقریری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، وہ منگل 8 مئی سے اپنا نیا عہدے پرفائز ہوئے تھے ۔ڈاکٹر محمد سلیمان اس سے قبل آئی بی میںبحیثیت جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے ،انہیں گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دے کر ڈائریکٹر جنرل آئی بی مقرر کردیا گیا تھا ۔

Leave a reply