ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں شرکت کی، جس میں آپریشن بنیان مرصوص (معرکہ حق) اور سیکیورٹی سے متعلق اہم قومی موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، اس خصوصی نشست میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کے آپریشن سندور کو ناکام بنانے اور آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل کی گئی فتح کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے جذبے، حب الوطنی اور قومی شعور کو سراہا اور کہا کہ قوم کے یہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں جو ہر محاذ پر اپنے وطن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نشست کے دوران طلبہ نے معاشرتی، قومی اور سیکیورٹی امور پر کھل کر سوالات کیے، جن کے جوابات ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیل سے دیے۔اختتامی لمحات میں طلبہ نے ملی نغمہ پیش کر کے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو قومی اتحاد اور حب الوطنی کی بہترین عکاسی تھی۔ طلبہ نے اس نشست کو ایک مثبت اور رہنمائی سے بھرپور تجربہ قرار دیا اور مستقبل میں ایسی مزید ملاقاتوں کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا
سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ