پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کا دورہ کیا اور طلبا و فیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک تفصیلی سیشن کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور، بلوچستان کی سیکیورٹی صورت حال، ”معرکۂ حق“ میں کامیابیوں، عوام و فوج کے باہمی تعاون اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا کو بتایا کہ پاک فوج ملکی دفاع کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح و بہبود اور قومی ترقی کے لیے بھی سرگرم ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، قومی سلامتی کے اقدامات اور بلوچستان میں قیام امن کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔سیشن کے دوران طلبا نے سوالات کیے جن کے تفصیلی جوابات دیے گئے۔ طلبا اور فیکلٹی نے اس نشست کو معلوماتی اور بصیرت افروز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز نوجوانوں کی آگاہی بڑھانے اور فوج و عوام کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ہیں۔
طلبا نے ”معرکہ حق“ میں پاک فوج کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور فوج کی قربانیوں، نظم و ضبط اور دہشت گردی کے خلاف کردار کو سراہا۔سیشن کے اختتام پر طلبا اور فیکلٹی نے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاکستان کا ابھرتی معیشتوں میں دوسرا نمبر، دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم
برطانیہ میں غزہ سے متعلق مظاہرے، پولیس کو نئے اختیارات
اسلام آباد پولیس کی کشمیریوں سے متعلق منسوب آڈیو جعلی قرار
غزہ میں جنگ ختم نہیں ہوئی، مزید اقدامات درکار ہیں،امریکی وزیرِ خارجہ