ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری بیوروچیف)سیکورٹی کی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر
ڈی پی او ڈیرہ کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے سخی سرور چیک پوسٹ پر دو دن 8 سو گاڑیاں پھنسی رہیں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ڈرائیور سخت گرمی میں بھوک پیاس کی زندگی گزارتے رہے صدر گڈز ٹرانسپورٹ کا عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ صدر گڈز ایسوسی ایشن عبدالسلام ناصر نے لیگل ایڈوائزر اور سنئیر نائب صدر بلال خان علیانی جنرل سیکرٹری خالد ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس


عبدالسلام ناصرنے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ نے 9 ویں اور دسویں محرم الحرام کو بغیر کسی اطلاع کے سخی سرور چیک پوسٹ کو بند کر دینا ٹرانسپورٹ کے ساتھ زیادتی ہے ڈرائیور ہمارے سفیر ہوتے ہیں جو ایک ملک سے دوسرے ملک سامان کی ترسیل کا کام کرتے ہیں محرم الحرام کے ایام میں ہوٹلز بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بھوک پیاس کی وجہ سے بہت پریشان رہے ہیں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کے ٹائر سخت گرمی کی وجہ سے بلاسٹ ہوتے رہے ہیں

ڈی پی او ڈیرہ کو ٹرانزٹ گاڑیاں روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ایران افغانستان سے ہونیوالی تجارت کا سامان لیکر یہی ٹرک ڈرائیور واہگہ باڈر جا کر سامان اتارتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب ملک میں دہشت گردی کی لہر جاری تھی تو بھی ٹرانسپورٹ کو نہیں روکا گیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ سے اور اسلام آباد میں بیٹھے منسٹر تک ضرور رجوع کریں گے

Shares: