ڈیرہ غازی خان:محکمہ پبلک ہیلتھ ایکسئن کا انوکھا کارنامہ ،ٹینڈر خود بکس میں ڈال دئے
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار )نااہلی اور کرپشن ،محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ٹینڈر میں ایکسئن کی انوکھی منطق ٹینڈر خود آ کر بکس میں ڈالا،1کروڑ 60روپے کا شہر کی سیوریج کا منصوبہ لالچ کی بھینٹ چڑھتا دیکھائی دے رہا ہے۔ایکسئن نے پول کی رقم حاصل کرنے کے باوجود دیگر ٹھیکیداروں سے دھوکہ دہی کر کے من پسند ٹھیکیدار کو ایوارڈ کرنے کے لیے پھرتیاں دیکھائیں
جس پر ٹینڈر اوپننگ کے وقت ٹھیکیداروں اور ایکسئن میں شدید نوک جھونک بھی ہوئی ہے جس پر متعدد ٹھیکیداروں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ٹینڈر زکو فوری کینسل کرکے دوبارہ اشتہار جاری کرکے مقابلے کے لیے ٹینڈر جاری کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو فائدہ ہو سکے اور ایکسئن عابد فرید کی بدنیتی کو کیفرے کردار تک پہنچایا جاسکے
ٹھیکیدروں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز 26.2.2024 تک ٹینذروں پر 10عدد درخواستیں آئی تھی۔آج اچانک اوپننگ کے وقت 11گیارواں ٹینڈر ایکسئن عابد فرید نے AFکمپنی کے نام سے خود ٹینڈر بکس میں ڈالا۔جو کہ پیپرا رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ AF کمپنی کے مالک نے تاحال ٹینڈر فیس کا گذشتہ ڈیٹ میں کوئی چلان بنک میں پیڈ نہیں کیا تھا اور نا ہی کوئی ٹینڈرز کے لیے درخواست دی تھی اورنا ہی افسران کی طرف سے ایشو ہونے والے ٹینڈروں کی کوئی لسٹ اوپن کی گئی تھی۔
ایکسئن عابد فرید نے کرپشن میں سابقہ افسران کے بھی ریکارڈ توڑنے کے لیے شروعات کر رکھی ہے،ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اعلی حکام انکے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں یا کچن چلانے کے لیے خود سازباز کرلینگے۔
ٹھیکیداروں نے میڈیا سے گفتگو میں منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے