ڈی جی خان :انسداد سموگ،ریونیو،تجاوزات، ای رجسٹریشن ودیگرامور بارے جائزہ اجلاس

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان )انسداد سموگ،ریونیو،تجاوزات،ای رجسٹریشن،ہیلتھ و تعلیمی انڈیکیٹرز،پرائس،حکومتی انیشئٹیوز بارے جائزہ اجلاس

قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں وی وی آئی پیز کی آمد کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔
قائمقام ڈپٹی کمشنر میاں رضوان نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد سموگ حکومت پنجاب کی ترجیح ہے جس کیلئے ضلع میں بھرپور کارروائیاں نظر آنی چاہیئے،

فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کو موقع پرجرمانے کئے جائیں،پرائس مجسٹریٹس اشیائے خوردونوش کی انسپکشن کو بڑھائیں،میاں رضوان نذیر نے کہا کہ کھادوں کی دستیابی اور کنٹرول ریٹس پر فروخت کو یقینی بنایا جائے،

کنٹرول روم سے رابطہ کرکے کسانوں سے کھاد دستیابی بارے معلومات لی جائیں،اسسٹنٹ کمشنرز،ریونیوافسران حکومتی انیشیئٹیوز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں،سرکاری سکولوں،اراضی ریکارڈ سنٹرز،ہسپتالوں میں معاملات بہتر کئے جائیں،قائمقام ڈپٹی کمشنر نےکہا کہ صفائی کیساتھ آوارہ
کتوں کی تلفی کیلئےاقدامات کئے جائیں،

ای رجسٹریشن،زیرالتوا انتقالات کو نمٹانے کا عمل تیز کیا جائے،وی وی آئی پیز کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو ضرور چیک کیا جائے،کسی بھی ایشوز کو باہمی مشاورت سے فوری حل کیا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،محمود الحسن،زبیر خان،ڈاکٹر ادریس لغاری، ڈاکٹر علی ہاشم،کلیم کوریہ،اصغرصدیقی،ثاقب شہزاد اور ریونیو افسران شریک تھے۔

Leave a reply