ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان یوسفزئی)حدودتھانہ دراہمہ ،بڑھتی ہوئی چوری وڈکیتی کی وارداتیں ،عوام پریشان ہیں ،تھانہ دراہمہ کے علاقہ پل غازیگھاٹ جو کہ ایک پکنک پوائنٹ ہے ،جہاں ہروقت گہماگہمی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے،اس وقت سنیٹرحافظ عبدالکریم کے پٹرول پمپ و زیتون ہوٹل چوروں کا خاص نشانہ اورآسان ٹارگٹ ہے ،ذرائع کے مطابق اب تک پٹرول پمپ اور زیتون ہوٹل کے ایریا سے 4 موٹرسائیکل چوری ہوچکے ہیں ،جنہیں پولیس تھانہ دراہمہ ریکورکرنے یاملزمان کوگرفتارکرنے میں ناکام ہے ،دوسری طرف زیتون ہوٹل اورپٹرول پمپ کے ایریامیں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے پٹرول پمپ اورزیتون ہوٹل کی ناقص سیکیورٹی کی صورتحال بھی عیاں ہوگئی ہے ،دوہفتے قبل محمد بلال ولد شیر محمد قوم پٹھان کاموٹرسائیکل بھی زیتون ہوٹل کے باہر سے چوری ہوگیا جس کامقدمہ نمبر378/23تھانہ دراہمہ میں درج ہے ،ایف آئی آرکے مطابق محمد بلال ولد شیر محمد قوم پٹھان سکنہ موضع بھی کھاڑک نے درخواست گزاری کہ میں محنت مزدوری کرتا ہوں۔ مورخہ 26.05.2023 پل غازی گھاٹ نزد ز تیون ہوٹل پر گیا، موٹر سائیکل 70 / CD نمبری AP2/5704 انجن نمبر E640755 چیسزنمبر HA375732 ماڈل 2023 کو ہوٹل کے باہر کھڑا کر دیا خود ہوٹل کے اندر چلا گیا، تھوڑی دیر کے بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل متنذ کرہ بالا نا موجود مسروق پایا واویلہ پر مسمیان 1- حاجی غلام عباس ولد غلام حسین قوم کھاڑک سکنہ موضع ٹبی کھاڑک 2۔ محمد جہانگیر ولد غلام شبیر قوم جتوئی سکنہ موضع دراہمہ آگے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا برائے کارروائی درخواست پیش کرتا ہوں میری کاروائی کی جاوے،اس درخواست پر تھانہ دراہمہ میں موٹرسائیکل چوری کی ایف آئی آرتو درج ہوگئی لیکن ابھی تک پولیس تھانہ دراہمہ نہ توچوروں کو پکڑسکی اور نہ ہی موٹرسائیکل برآمد کرسکی حالانکہ زیتون ہوٹل اور پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں ۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








