ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی( نیوز رپورٹرشاہد خان )بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی قسط کا اجراء کی تیاریاں مکمل کر لی گئی۔ دو سری قسط ایک ہفتے کے اندر جاری کردی جائے گی۔
جنوبی پنجاب کے 22 لاکھ خاندان اس مالی امداد سے مستفید ہونگے اور ہر خاندان کو 8 ہزار 500 دیے جائیں گے۔اس مقصد کے لئے 19 ارب روپے مختص کردئے گئے ہیں۔
امدادی رقم کی منظم ترسیل کے لئے جنوبی پنجاب میں بنک کے 2000 منظور شدہ فرینچائزر مقرر کئے گئے ہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام نے مسحقین کے ساتھ فراڈ اور نوسربازی کرنیوالے مافیاکے خلاف کریک ڈاون کےلئے انتظامیہ سے مدد طلب کر لی ہے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر سے زونل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ساؤتھ پنجاب شیخ محمد امین نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
کیپٹن( ر) ثاقب ظفر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے گا اور انہیں متعلقہ اضلاع میں امدادی رقم کی شفاف ترسیل کے لئے فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔
انہوں نے کہ فوکل پرسنز پولیس کی مدد سے مستحقین سے فراڈ کرنیوالوں کے خلاف کاروائی کریں گے