ڈیرہ غازیخان : بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں2 ترقیاں

ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) بلوچ لیوی میں کیڈر تبدیل ایک ہی ملازم کی 2 روز میں 2 ترقیاں ،حقدار اپنے قانونی حق سے محروم، ایک آفیسرنے اپنے گن مین کو بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے اختیارات میں مداخلت کرتے ہوئے کوارٹر ماسٹر لگوادیا،مبینہ طور پرسابق بلوچ لیوی کمانڈنٹ کے جعلی دستخطوں سے کیڈر تبدیل،غلط پروموشن سے چہیتے کونواز دیاگیا،اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے کا دوردراز پہاڑمیں تبادلہ کرکے سزادے دی گئی ،

جعلی کواٹرماسٹر 14اگست کی لائٹنگ کے نام پر لاکھوں روپے ڈکارگیا،بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے کرتا دھرتاؤں کی سرپرستی میں سمگلنگ کانیٹ ورک قائم ،اس نیٹ ورک کو بلاروک ٹوک چلوانے کیلئے کمانڈنٹ بلوچ لیوی و بی ایم پی سے بلوچ لیوی اور بی ایم پی کی مشترکہ چیک پوسٹوں سے بلوچ لیوی کی چیک پوسٹیں زبانی آرڈر کے ذریعے کلوزٹولائن کرادی گئیں ۔

چہیتے اہلکار انتظامی افسران کی کوٹھیوں میں موج کرنے لگے،بی ایم پی اور بلوچ لیوی کی سرکاری گاڑیوں کاافسرشاہی بے رحمانہ استعمال کرنے لگی،سرکاری پٹرول و ڈیزل انتظامی افسران کے سیرسپاٹوں کے کام آنے لگا،انعامی رقوم ،پروموشن ، ایف ڈی اے اور رسک الاؤنس کے نام پر کلرک بادشاہوں کی لوٹ مار،ذرائع کے مطابق کلرک بادشاہوں کی دوسروں کے ناموں پر بے نامی جائیدادیں کا انکشاف ،

محب وطن شہریوں ،عوامی وسماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے ارباب اختیار سے اعلی پیمانے پر تحقیقات کرکے ملوث افسران اور ان کے نیٹ ورک میں شامل کلریکل سٹاف کیخلاف انضباطی کارروائی مطالبہ کیا ہے۔

بلوچ لیوی کی میرٹ لسٹ جس میں 17اہلکار نائک گریڈ5سے حوالدار گریڈ 7میں پروموٹ ہوئے ،یہ پروموشن لسٹ 20فروری 2023کو جاری کی گئی۔

یہ شاہ نواز نامی کے اہلکار وہ آرڈر ہیں جومبینہ طور جعلی ہیں 20فروری کی پروموشن لسٹ میں شاہ نواز نائک سے حوالدار لسٹ میں 11نمبرپر موجود ہے اور دوسرے ہی دن یعنی 21فروری کو کیڈر تبدیل کرکے گریڈ 7سے گریڈ 9 میں ترقی دے دی گئی اور حوالدار کلرک بنا دیاگیا۔

یہ ہیں وہ آرڈرجو پانچ ماہ بعد موجودہ کمانڈنٹ بلوچ لیوی ملک مشتاق احمد ٹوانہ نے جاری کئے جس میں شاہ نواز نامی اہلکار کو مورخہ13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک بلوچ لیوی بنادیا دیا گیا۔

یہ ہے وہ درخواست جو ایک اہلکار نے سینئرکمانڈنٹ بلوچ لیوی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کو دی جس میں اس اہلکار نے غیرقانونی کیڈر تبدیلی ،قواعد وضوابط سے ہٹ کر پروموشن اور 13جولائی 2023کو کوارٹرماسٹر/کمپنی کلرک تعیناتی پر انکوائری کرانے کی اپیل کی گئی ،لیکن اس درخواست پر کارروائی ہونے کی بجائے اسے دبا دیا گیا اور درخواست گذارکا دوردراز پہاڑی علاقہ میں تبادلہ کردیا گیا۔

Leave a reply