ڈیرہ غازی خان :ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن کی تقسیم 15 روز میں مکمل کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی (نیوز رپورٹر شاہد خان) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت خشک راشن کی تقسیم آئندہ 15 روز کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈپٹی کمشنرز کو اضافی گاڑیوں اور افرادی قوت کے احکامات جاری کردئیے

کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے نگہبان رمضان پیکج کے معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنرز ،ڈی پی اوز،اے ڈی سیز،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران شریک تھے ۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ماہ صیام سے قبل اکثریت نادار خاندانوں تک راشن پہنچایا جائے۔گھروں کی دہلیز تک عزت وتکریم کے ساتھ 18 کلوگرام کے راشن بیگز دئیے جائیں۔

کسی کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے تاہم شفافیت برقرار رکھنے کےلئے جدید ایپ کا ریکارڈ اور ڈیش بورڈ پر معلومات کا اندراج لازمی کیا جائے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیس ڈیوٹی کی موجودگی میں اشیاء خوردونوش کی ترسیل اور تقسیم یقینی بنائی جائے۔

آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ معاملات پر ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔

Comments are closed.