ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان)ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کے نوٹس پر تھانہ گدائی کی حدود میں کم عمر لڑکوں کے ذریعے منشیات فروخت کرنے والا مرکزی ملزم منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

منشیات فروخت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے کا ڈی پی او حسن افضل نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔جس پر گدائی پولیس نےکارروائی عمل میں لاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید وڈانی ولد مٹھو کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار کئے گئے ملزم کے قبضے سے 520 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 1085/23 بجرمCNSA / 9(1)6C درج کرکے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او حسن افضل کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے ہماری قوم کامستقبل ہیں۔ ہم منشیات فروشوں کو قوم کے بچوں کے مستقبل سے ہر گز کھیلنے نہیں دیں گے۔کم عمر بچوں کو منشیات کے قبیح دھندے میں استعمال کرنے والے معاشرے کے ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں

ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی خان کو منشیات سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے-

Shares: